ضلعی انتظامیہ نے پناہ گاہوں میں آکر قیام کرنے والے افراد کی رپورٹ جاری کر دی

پیر 17 دسمبر 2018 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پناہ گاہوں میں آکر قیام کرنے والے افراد کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ لاہور میں پانچ مقامات پر پناہ گاہوں کا آغاز 22نومبر سے کیا گیا ہے۔ پناہ گاہیں داتا دربار، ، ٹھوکر نیاز بیگ، بادامی سبزی منڈی ، لاری اڈہ اور ریلوے اسٹیشن پر بنائی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ22نومبر سے اب تک 5000سے زائد بے آسرا و بے گھر افراد نے ان میں آکر قیام کیااورروزانہ230افراد اوسطاً ان پناہ گاہوں میں قیام کرتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو ان کی تعداد300ہو جاتی ہے اورپناہ گاہوں میں آنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیار سے پیش آیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ، ایل ڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس کا عملہ پناہ گاہوں میں موجود رہتا ہے اورآنے والے افراد کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامات اور کھانا و ناشتا کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے افسران روزانہ کی بنیاد پر دورے کرتے ہیںاورضلعی انتظامیہ پناہ گاہوں پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ کھانے کے معیار و کوالٹی کو برقرار رکھا جا رہاہے اورموسم کی خرابی کے پیش نظر متبادل انتظام بھی کیا گیاہے۔ علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ لاہور نے عارضی پناہ گاہوں میں میڈیکل سٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی ہے۔پانچوں پناہ گاہوں پر ڈاکٹرز شام 6بجے سے 9بجے تک موجود ہوں گے۔ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈاکٹر خادم حسین ڈیوٹی دیں گے اورلاری اڈہ پر ڈاکٹر عبدالرحمن ڈیوٹی دیں گے۔

بادامی باغ سبزی منڈی پر ڈاکٹر ندیم طارق ڈیوٹی دیں گے اورداتا در بار پناہ گاہ پر ڈاکٹر ندیم منشاء ڈیوٹی دیں گے۔ریلوے اسٹیشن پر ڈاکٹر عارف بلال ڈیوٹی دیں گے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ پناہ گاہ میں آنے والے افراد بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز کو چیک اپ کروا سکیں گے۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو خود مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں