پنجاب بھرمیں902ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1002زخمی

پیر 17 دسمبر 2018 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں902 روڈ ٹریفک حادثات میں 06افرادجاںبحق جبکہ 1002افرادشدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔373معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں408ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور15مسافر459اور141پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ202ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت192متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان71حادثات میں77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل1008متاثرین میں785مرد اور223خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں133فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور580افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 295زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں740موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،97موٹر کاریں،48وین09مسافربسیں،24ٹرک اور100دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں