عمران خان بڑکیں مارنے کی بجائے ملک کو معاشی بحران سے نکالیں‘علی حیدرگیلانی

تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر ووٹ لیا لیکن اب کرپشن مزید بڑھ گئی ہے‘رکن اسمبلی

پیر 17 دسمبر 2018 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان بڑکیں مارنے کی بجائے ملک کو معاشی بحران سے نکالیں،نئے پاکستان میں مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آیا ہے،قبل از وقت الیکشن کی باتیں عمران خان کا سیاسی نعرہ تھا۔جس طریقے سے موجودہ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے ایسے حالات میں پاکستان کے روشن مستقبل کی امید کم ہی نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر ووٹ لیا لیکن اب کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان گزشتہ چار ماہ سے بڑکیں مارنے کیلئے کوئی اور کام نہیں کر سکے۔جبکہ حکومتی وزراء اپنے اداروں کی کارکردگی بیان کرنے کی بجائے سیایس مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔جو لوگ چار ماہ میں ملک کو درپیش بحرانوں کو تعین نہیں کر سکے وہ ملکی مسائل کیسے حل کر سکتے ہیں۔موجودہ حکومت کا ایک ہی ایجنڈا کہ صرف اپوزیشن کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بناکر عوام کی توجہ مسائل سے ہٹائی جائے اس کے علاوہ ان کی کارکردگی صفر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں