ہم سعودی حکومت اور ملک سلما ن کے شکرگذار ہیں ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد

سعودی حکومت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،اپنے وعدہ پر پورا ترے ہیں‘خطیب بادشاہی مسجد لاہور

پیر 17 دسمبر 2018 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) خطیب و امام بادشاہی مسجد و مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سعودی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبد العزیز کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ، سعودی حکومت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ،سعودی عرب سے پاکستان کا رشتہ دیرینہ ہے جب بھی کوئی مشکل ہو سعودیہ نے اس مشکل حالات میں پاکستان کو نکالنے میں مدد کی ہے ،ہم سعودی عرب کی لازوال دوستی کو کبھی نہیں بھول سکتے،اللہ تعالیٰ سے دعا ء ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو استحکام نصیب فرمائے اور مشکلات سے نجات عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں