لاہور ریلوے سٹیشن پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی مہم کا آغاز

پیر 17 دسمبر 2018 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ریلوے انتظامیہ لاہور کے زیر اہتمام لاہور ریلوے سٹیشن پر صفائی ستھرائی اور چوہوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈویژنل میڈیکل آفیسر محمد جاوید اقبال نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ذاہد کی ہدایت پر لاہور ریلوے سٹیشن پر خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایم او کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کو موثر طریقے سے چلایا جائے گا۔ ڈی ایم او لاہور کا مزید کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات میں تبدیل شدہ ہائی پوٹینسی دوائی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ لاہور ریلوے سٹیشن کی تمام ریلوے لائنوں، یارڑز سمیت تمام دفاتر میں بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تمام سینٹری سٹاف کو سٹیشن پر صفائی ستھرائی اور چوہوں کے خاتمے سے متعلق کوششوں کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں