طریقہ علاج کو دور حاضر کی جدید طبی ریسرچ سے ہم آہنگ کرنا ضروری امر ہے ،پروفیسر عامر زمان

طبی نصاب اور طریقہ علاج ہم آہنگ ہونے سے علاج معالجے میں بہتر نتائج سامنے آئیںگے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ’’طبی نصاب تعلیم اوردور حاضر کے تقاضے ‘‘کے عنوان سے سیمینار میں طبی ماہرین کا خطاب

پیر 17 دسمبر 2018 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان نے کہا ہے کہ طریقہ علاج کو دور حاضر کی جدید طبی ریسرچ سے ہم آہنگ کرنا بے حد ضروری امر ہے ۔پڑوسی ممالک میںطبی نصاب اورطریقہ علاج کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ضروری تبدیلیاں لائی جارہی ہے پاکستان میں نصاب اورطریقہ علاج کو ہنگامی بنیادوں تک اقدامات ضروری ہے ۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میںمیڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ’’طبی نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے لئے ضروری اقدامات ‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید گردیزی نے کہا کہ میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل طلبا ء مریضوں کیلئے علاج کے لئے جدید طریقہ کار اختیار کریں اوراس امر کو مناسب فورم پر مانٹیر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

نصاب اورطریقہ علاج ہم آہنگ ہونے سے علاج معالجے میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ پروفیسرشمسہ ہمایوںنے طبی ماہرین کا خیر مقدم کیا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی صدر کالج آفزیشن آف سرجن پاکستان پروفیسر ظفر اللہ چوہدری تھے ،پینل آف ایکسپرٹ میں پروفیسر جاوید گردیزی اور پروفیسر مودت رانا شامل تھے ۔

تقریب میں پروفیسر خالد خان ،پروفیسر کامران خالد خواجہ ،پروفیسر شیری خاور،پرفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر شمسہ ہمایوں اورسینئر فکلٹی ممبر ز نے شرکت کی ۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود گوندل اورپرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرعارف تجمل خان،پروفیسر محمود ایازاورپرنسپل حضرات نے شرکت کی۔بعدازاں سیمینار میں طبی ماہرین نے شیلڈز تقسیم کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں