مین چوہنگ بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،42 سیڑھیاں و دیگر تجاوزات مسمار ،20 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج

پیر 17 دسمبر 2018 19:53

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے مین چوہنگ بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران42 سیڑھیاں اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ہے اور دکانوں کے باہر پڑے ہوئے سامان کو ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ تجاوزات قائم کرنے والی20 دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دئیے گئے ہیں، آپریشن کی نگرانی اے سی رائیونڈ نے کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں