ْلاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرفی ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیدیا

پیر 17 دسمبر 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرفی ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے برطرفی ملازمین کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈیلی ویجیز ملازمین کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا گیا ۔ مجموعی طور پر تین سو زائد ملازمین نے بحالی کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

فریحا ذوالفقار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ۔ چیئرمین پی وی ٹی سی کو فریق بنایا گیا تھا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریڈ نوٹس جاری کیے بغیر شیخوپورہ، حاصل پورہ، اوکاڑہ ، بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ملازمین برطرف کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت غیر قانونی طور پر نکالے گئے ملازمین کی بحالی کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں