سی ٹی دی نے دہشتگردوں کے دو مالی مددگاروں کو گرفتار کر کے فنڈز اور رسیدیں برآمد کر لیں

، دونوں کا تعلق کالعدم لشکری جھنگوی سے ہے ، مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں‘ ترجمان

پیر 17 دسمبر 2018 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کے دو مالی مددگاروں کو گرفتار کر کے فنڈز اور رسیدیں برآمد کر لیں ، دونوں کا تعلق کالعدم لشکری جھنگوی سے ہے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ سرگودھا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے دہشتگردوں کے دو مالی مددگاروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مجید معاویہ اور سفیان کا تعلق کالعدم لشکری جھنگوی سے ہے جن کے قبضے سے فنڈز اور رسیدیں بھی برآمدکر لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں