30فیصد سکول بجلی،80 فیصدصاف پانی سے محروم اور40ہزار اساتذہ کی خالی آسامیاں، خدیجہ فاروقی نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

شہباز حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پنجاب بھر کے سکول مسائل کا شکار ہیں،رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی

پیر 17 دسمبر 2018 23:54

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سابق ن لیگی حکومت کی تعلیمی اداروں کی بہتری کی پالیسیوں کے باوجود پنجاب کے 30فیصد سکول بجلی،80فیصد صاف پانی سے محروم ہونے اور سکولوں میں 40ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ،انہوںنے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا کہ 32ہزار سکولوں میں سکیورٹی گارڈز اور صفائی عملہ بھی موجود نہیں جبکہ سینکڑوں سکول فرنیچر سے بھی محروم ہیں، انہوںنے کہا کہ شہباز حکومت کی ناقص پالیسیوں اورناقص حکمت عملی کے باعث پنجاب بھر کے سکول مسائل کا شکار ہیں،خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب میں10سال بلاشرکت غیر حکومت کرنے والے حکمران نے سکولوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور تمام فنڈز من پسند ذاتی نمائشی منصوبوں پر خرچ کرتے رہے جس سے سکولز ابتری کا شکار رہیں،سینکڑوں تعلیمی ادارے سربراہان کے بغیر کام کررہے ہیں جبکہ لاکھوں بچے آج بھی فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دور میںتعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات سے شرح خواندگی میں 26فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ شہباز دور حکومت میں شرح خواندگی میں اضافہ کی بجائے کمی ہوئی ،انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ اب ترقی کا رکا ہوا سفر پھر شروع ہوگا اور رکے ہوئے کاموں کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں