پی پی168 میں تحریک انصاف کی کامیابی عوام کا حکومت پر اظہار اعتماد ہے ، میاں کامران سیف

پیر 17 دسمبر 2018 23:54

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے پی پی168میں (ن) لیگ کے امیدوار کی خالی کی گئی سیٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد کھوکھر کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی168 لاہور میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں اور حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ، لاہور کو (ن) لیگ کا قلعہ کہنے والوں کے خواب اس شکست پربکھر گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی سمیت عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنے تمام وعدوں کی تکمیل کریگی اور عوام کو لاکھوں ملازمتوں سمیت خوشحال پاکستان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا، انہوں نے کہا کہ نیب زدہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی اور ملک کے بہترین مفادات کو پیش نظر رکھا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں