پی پی ،(ن) والے خود تو خوشحال ہو گئے لیکن کرپشن اور لوٹ مار سے ملک اور عوام کو بد حال کر دیا ‘ مسرت چیمہ

حکومت کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیساتھ قوم کی لوٹی گئی پائی پائی وصول کریگی‘ رکن پنجاب اسمبلی

منگل 18 دسمبر 2018 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے عوام کے نام پر شروع کئے گئے منصوبوں کو اپنے لئے بہتی گنگا بنا ئے رکھا ،پیپلزپارٹی اور (ن) والے خود تو خوشحال ہو گئے لیکن کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ملک اور عوام کو بد حال کر دیا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کے دعویدارسابق حکمرانوں نے قومی خزانے سے اربوں ، کھربوں روپے لوٹے اور اس کے ساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول بھی جھونکتے رہے ۔

(جاری ہے)

عوام آج سوال کرتے ہیں کہ آشیانہ ،سستی روٹی اور صاف پانی کے منصوبے کہاںہیں ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نہ صرف کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی بلکہ قوم کی لوٹی گئی پائی پائی وصول کرے گی ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شروع کئے گئے اقدمات سے ماضی کی طرح حکمران اور ان کے حواری نہیںبلکہ عوام مستفید ہوں گے اور غریب طبقات کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے متعدد بل تیاری کے مراحل میں ہیں جن کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لینے کے بعد ان پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں