حکومت ملک کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں رکھتی، تین ماہ میں ہی ایکسپوز ہو گئی ‘پرویز ملک

سو روز میں ہی معیشت کو تباہ حال کر دیا ،پارٹی رہنماؤں کو کارکنوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے‘ خواجہ عمران

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں، موجودہ حکومت عوام کے سامنے تین ماہ میں ہی ایکسپوز ہو گئی ہے، نیب کی حقیقت عوام کے سامنے کھل چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، موجودہ حکومت نے 100 روز میں ہی معیشت کو تباہ حال کر دیا ہے۔عہدیداروں اور کارکنوں تنظیم سازی کے والے مرکزی قیادت کی طرف سے دی گئی ہدایات بھی پہنچائیں اور عہدیداروں کو فوری طور پرکاکرنوں سے رابطوں کے لئے بھی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ100روزہ پلان سو جھوٹ کا پلندہ ہے،قوم کومقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں کیاگیا،عوام کی ڈائریکشن مزید خراب کردی گئی ہے،ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی گئی تھی اب تک کتنے لوگوں کونوکریاں ملیں حکومت نے میرٹ کا قتل عام کیا ،کوئی معاشی پالیسی نہیں دی گئی۔100دنوں میں صرف علیمہ باجی کی چوری منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں