نیب نے طاہر بشیر چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دیں

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

نیب نے طاہر بشیر چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبہ جنوبی پنجاب محاز کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ بھی قومی احتساب بیورو (نیب )کے ریڈارپر آگئے، نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں طاہر بشیر چیمہ اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب ملتان کی جانب سے مختلف اداروں کو خط لکھے گئے ہیں جن میں طاہر بشیر چیمہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔

طاہر بشیر چیمہ کی اہلیہ عاصمہ طاہر چیمہ، بیٹی فاطمہ،حاجرہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا،طاہر بشیر چیمہ کے بیٹے اللہ داد،مدثر ،امدادللہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیسے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کچھ رہنماوں کو تحقیقات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، ویسے ہی طاہر بشیر چیمہ کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں