نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے سے متعلق درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نوازشریف نے قومی سلامتی سے متعلق الزمات لگائے اور قومی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔جس پر عدالت نے فریقین کو وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں