منشیات کیسز میں ملوث مختلف مقدمات میں ملوث 6 ملزمان کو سزائیں

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے ایک ہی دن میں منشیات کیسز میں ملوث مختلف مقدمات میں ملوث 6 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد منہاس نے ملزم طالب حسین کو 1سال قید اور 7ہزار روپے کی جرمانے کی سزا سنائی ،ملزم طالب حسین کی ایف آئی آر تھانہ مناواں 2017ء ، 9سی کے مقدمے میں درج کی گئی ۔ملزم محمد شفیق کو 1سال 3ماہ قید اور 9ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد شفیق سے 2100 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ملزم سنی جاوید کو 1سال قید 7ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کی ایف آئی آر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج تھی ۔ملزم عمران کو 1سال قید اور7 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کی ایف آئی آرتھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج تھی ۔ملزم رضا عرف وکی کو 1سال قید اور 7ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کی ایف آئی آر تھانہ گرین ٹائون میں درج تھی ۔ملزم رضا عرف وکی سے 1340گرام چرس برآمد ہوئی تھی ۔ملزم شہزاد عرف شاہ جی کو 1سال قید اور 7ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کی ایف آئی آر تھانہ مصری شاہ میں درج تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں