پاکستان رینجرز7ونگ کے زیر اہتمام اخوت کے تعاون سے شریف پورہ کالا خطائی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ریموٹ ایریاز میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، پاکستان رینجرزکی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ‘چوہدری محمد سلیم

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان رینجرز 7ونگ کے زیر اہتمام اخوت ہیلتھ سروسز کے تعاون سے شریف پورہ کالا خطائی میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمدسلیم کی زیر نگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر سہیل سلیم(سپیشلسٹ ان سپورٹس میڈیسن)‘ ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی(جنرل فزیشن)‘ ڈاکٹر طاہر رسول(ماہر زیابیطس)‘ ڈاکٹرتحسین(ماہر نفسیات) اورلیڈی ڈاکٹرفریحہ(گائنی) نے 450سے زائدمریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی دیں۔

کیمپ میں مختلف ادویہ ساز کمپنیوں نے بلڈ شوگر‘ہیپا ٹائٹس سی‘ کولیسٹرول‘یورک ایسیڈ‘پائوں کی حساسیت‘موٹاپا‘دل کی دھڑکن سمیت مختلف ٹیسٹ بھی مفت کئے۔اس کیمپ کی نمایاں خصوصیت یہ بھی تھی کہ مذکورہ کیمپ کا انعقاد ونگ کمانڈر 7ونگ چناب رینجر کی زیر نگرانی ہوا۔

(جاری ہے)

کیمپ میںروبی ہاشم‘ شبینہ‘عامر‘ظہور نے اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں۔اس موقع پر معروف سماجی رہنماء چوہدری محمدسلیم نے پا کستان رینجرز اور ونگ کمانڈر 7ونگ چناب رینجر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اخوت ضرورت مند افراد کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ریموٹ ایریاز میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسے میں اگر غریب اور مستحق افراد کو میڈیکل چیک اپ کی سہولیات اٴْن کے علاقے میں فری دستیاب ہو جائیں تو ان کیلئے خوشی اور مسرت کا باعث ہوتی ہیں۔کیمپ میں پاکستان رینجرز کے جوانوں نے اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں