سی پیک زونز میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی پیکیج سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘افتخار بشیر

سی پیک زونز میںپاکستانی،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مراعات سے صنعتی شعبہ ترقی کریگا‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے حکومت کی جانب سے ملک میں سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی پیکیج کے تحت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں خصوصی رعایت سمیت دیگر مراعات دینے کے اصولی فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک زونز میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی پیکیج سے ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،نئی قائم کی جانیوایل انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زونزکا درجہ دینے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی جسے سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ سی پیک زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستانی ،چینی اور غی ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔

انہوں نے کہا کہ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں