لاہور میں اوزان و پیمائش کی آڑ میں تاجروں سے بوگس پرچی بنا کر مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے کا انکشاف

اسسٹنٹ انسپکٹر اظہر شفیق ،اسکے کرندوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،ورنہ دفتر کے باہر دھرنا دیں گے ‘تاجروں کی دھمکی

منگل 18 دسمبر 2018 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں اوزان و پیمائش کی آڑ میں تاجروں سے بوگس پرچی بنا کر مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ شعبہ اوزان و پیمائش کے اسسٹنٹ انسپکٹر اظہر شفیق کی سرپرستی میں جاوید اور نوید نامی پرائیویٹ اہلکار شاہدرہ ، بادامی باغ اور اندرون شہر میں تاجروں کو ترازو پاس کرانے کی مد میں کئی گناہ زیادہ فیسیں وصول کررہے ہیں اور سرکاری پرچی دینے کی بجائے بوگس پرچی دیکر فیس وصول کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فرشی کنڈے کی مقررہ فیس تین ہزار روپے ہے جبکہ اس مد میں بوگس پرچی بنا کر 6ہزار پانچ سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ دو سو روپے والے ترازو کی فیس بھی تین سے چار گناہ وصول کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہدرہ ، بادامی باغ کے تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹری اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری فیس سے زائد وصول کرنے والے اسسٹنٹ انسپکٹر اظہر شفیق اور اسکے کرندوں کے خلاف کارروائی کی جائے دیگر صورت ہم متعلقہ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ،ہمارے پاس تمام ثبوت بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں