عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمے داری ہے ‘ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

جرائم پر کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے ‘وقاص نذیر

منگل 18 دسمبر 2018 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمے داری ہے اور اس کے لئے پولیس دن رات اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان حماد رضا کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں جن کے جائز مسائل کو فوری طور پرحل کیا جا رہا ہے ۔جرائم پر کنٹرول کرنے کے لئے پولیس دن رات ایک کر رکھا ہے مگر اس کے لئے ہمیں شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس عوام دوست اور مجرموں کیلئے عینی شکنجہ ہے ۔جب شہری راتوں کو اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں تو ہمارے جوان انکی جان و مال کی حفاظت کے لئے چوکس رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں