ریلوے انتظامیہ لاہور کا فیصل آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن4کنال کمرشل زمین واگزار کروائی گئی

منگل 18 دسمبر 2018 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ریلوے انتظامیہ لاہور نے قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 4 کروڑ مالیت کی 4 کنال کمرشل زمین واگزار کروالی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئرسمیع اللہ خان نے اپنی ٹیم اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے ہوم سگنل کے قریب سے ایک کامیاب اپریشن کے دوران ریلوے کی4 کنال قیمتی کمرشل زمین جس کی مارکیٹ ویلیو 4 کروڑ روپے ہے غیر قانونی قابضین سیواگزار کروالی ہے۔

ڈی ایس ریلوے لاہور کا کامیاب اپریشن پر کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ اپریشنز وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کے مشن کی تکمیل کا حصہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق اینٹی انکروچمنٹ اپریشنز جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں