نیب اور دیگر ادارو ں پر کو ئی د بائو نہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ملک میںمیڈ ٹر م انتخا با ت کے خو اب دیکھنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں میڈٹرم انتخا با ت کی با تیں کر نے والے عدالتو ں میں اپنے کیسو ں کا سامنا کر یں‘رہنما تحریک انصاف

منگل 18 دسمبر 2018 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ میڈ ٹر م انتخا با ت کے خو اب دیکھنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں تحریک انصا ف کی حکومت پا نچ سا ل پورے کرے گی اور ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کے سا تھ قو می چورو ں سے لو ٹی دو لت بھی و صو ل کی جائے گی۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ اقتدار کے ایوانو ں سے نکل چکی لیکن ان کی سو چ نہی بد لی گلو بٹ ہر جگہ بے لگام پھر رہے ہیں نواز شریف کے محا فظو ں کی طر ف سے صحا فیو ں پر تشددانتہائی شر م ناک حرکت ہے اس عمل کی جنتی مذ مت کی جائے کم ہے ۔انہو ں نے کہ میڈٹرم انتخا با ت کی با تیں کر نے والے عدالتو ں میں اپنے کیسو ں کا سامنا کر یں اور ملک سے لو ٹی دو لت کی وا پسی بارے سو چیں نواز شریف ہو یا آ صف زر داری ان کی سیا ست ملک سے ختم ہو چکی ہے زر داری کی ہر روز سلطان راہی کی طرح بھڑکیں عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی این آر او کیلئے منتیں کر نے والو ں کے منہ سے میڈ ٹرم انتخابا ت پر ہنسی آ تی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ نیب اور دیگر ادارو ں پر کو ئی د بائو نہیںتمام ادارے آزاد حیثیت سے میر ٹ پر فیصلے کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں