پنجاب بھرمیں893ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق990زخمی

منگل 18 دسمبر 2018 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں893 روڈ ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق جبکہ 990افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔438معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں431ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز433مسافراور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ240ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت244متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد83حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان81حادثات میں86متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل999متاثرین میں806مرد اور193خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہو نیو ا لو ں میں 149 فر ا د کی اوسط عمر18سال سے کم اور558افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 292زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں715موٹر سائیکلز،134آٹو رکشے،89موٹر کاریں،51وین07مسافربسیں،23ٹرک اور130دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں