پنجاب ایمرجنسی سروس نے 893 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

منگل 18 دسمبر 2018 18:32

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں893 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 552 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،438 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد ) موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں431 ڈرائیوز،20 کم عمرڈرائیورز، 433 مسافر اور135 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ240 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت244 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد83حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان81حادثات میں86 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں