آصف ہاشمی کیخلاف امدادی رقم کی تقسیم میں خوردبرد کے کیس کی سماعت تین جنوری تک ملتوی

منگل 18 دسمبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ایف آئی اے عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کیخلاف امدادی رقم کی تقسیم میں خوردبرد کے کیس کی سماعت 3جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کے بیان پر دلائل طلب کر لیے۔سپیشل جج سنٹرل ملک محمد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف بورڈ امدادی رقم کی تقسیم میں 34000 روپے کی رقم خرد برد کی۔

(جاری ہے)

آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف بورڈ چار افراد کو امدادی رقم نہ دینے کا الزام ہے۔آصف ہاشمی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میں نے کئی کڑوڑوں روپے کی امدادی رقم تقسیم کی ،ایف آئی اے 34000 ہزار روپے کی رقم کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگا رہی ہے ۔جن غریب اور مستحق لوگوں میں یہ رقم تقسیم کی گئی ان کی تمام تر کاغذی دستاویزات میں انگھوٹے کا نشان موجود ہے۔ایف آئی اے نے نادرا سے نشان انگھوٹا کو چیک تک نہیں کروایا۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ کیا چیئرمین کا کام پیسے بانٹنا ہے ،پیسے تو کیشیر تقسیم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں