عواکو روزگار کے مواقع دینا ہمارے منشور کا حصہ ہے ‘محمد اجمل چیمہ

ْ فلاحی کاموں کا دائرہ کار بڑھا کر مستحق افراد کی مدد کی جائے گی‘صوبائی وزیر فلاحی بہبود

منگل 18 دسمبر 2018 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر فلاحی بہبود محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ غریب اور نادار طبقہ کی خدمت اور ان کی فلاح و بہوبد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخوت فائونڈ یشن کی جانب سے خود روزگار سکیم کے تحت مسحق افراد میں بلا سود قرضے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا مشن روشن پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کو پورا کرنے کیلئے فلاحی کاموں کا دائرہ کار بڑھا کر زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی مدد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی زندگی محب وطنی میں گزری ہے جس کی روشن مثال شومت خانم ہسپتال ہے جس سے لاکھوں مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ اخوت فائونڈیشن بلا سود قرضے فراہم کر کے غریب عوام کی بھر پور انداز میں مدد کر رہی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے بتایا کہ چند ہزار روپے سے اس پروگرام کا آغاز ہوا تھا اور آج 30لاکھ خاندان اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

پوری دنیا حیران ہے کہ اخوت فائونڈیشن کس طرح سے بلا سود قرضے فراہم کر کے لوگوں کو روز گار مہیا کر رہی ہے۔اکرم چوہدری ،مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوت فائونڈیشن کے کام کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اخوت فائونڈیشن کے ساتھ تعاون کر کے فلاحی منصوبے کو آگے بڑھائیں گے ۔ اس موقع پراخوت فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت مختلف شعبہ جات سے وابسطہ افرا د بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر مستحق افراد میں قرضہ حسنہ کے چیک تقسیم کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں