لاہور،ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

منگل 18 دسمبر 2018 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ مناواں کے علاقے میں 60گھر بجلی چوری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 100کے وی اے ٹرانسفارمر اتار لیے۔بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ پولیس اور لیسکو کے اہلکار بھی موجود تھے۔مناواں تھانہ میں بجلی چوری کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں