ایس پی صدر کی قبضہ گروپوں کے خلاف کھلی کچہری ،مزید30 سے زائد شہریوں نے قبضہ گروپوں کیخلاف درخواستیں جمع کروادیں

پولیس کو سیف المکوک ،افضل کھوکھر اورپی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے بھائی کے خلاف بھی درخواستیںموصول

منگل 18 دسمبر 2018 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ایس پی صدر کی جانب سے قبضہ گروپوں کے خلاف کھلی کچہری لگائی گئی جس میں مزید30 سے زائد شہریوں نے قبضہ گروپوں کے خلاف درخواستیں جمع کروادیں،پولیس کو سیف المکوک کھوکھر ،افضل کھوکھر اورپی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے بھائی کے خلاف درخواستیں موصول ہو گئیں۔ بیوہ خاتون طلعت بی بی کی جانب سے سیف المکوک کھوکھر کے خلاف 34 مرلہ زمین پر قبضہ کی درخواست دی گئی۔

خاتون نے موقف اپنایا کہ سیف المکوک کھوکھر کے پیلس کے باہر خالی پلاٹ ہمارا ہے جس پر قبضہ کیا گیا۔سیف المکوک کھوکھر ہمارے پلاٹ سے 10 لاکھ کی مٹی نکال کر بیچ چکا ہے ۔ایک شہری نے اپنے مکان پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے ندیم عباس بارا کے بھائی کے خلاف بھی درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

ملتان چونگی کے رہائشی نواب عابد حسین نے موقف اپنایا کہ علی زمان ٹائون میں پانچ مرلہ کا مکان خریدا جس پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے بھائی طارق بارا نے قبضہ کرلیا ۔

طارق بارا نے کسی اور رجسٹری سے میرے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے۔منشا بم کے خلاف بھی شہری ڈاکٹر زبیر نے قبضہ کرنے کی درخواست جمع کروا دی۔شہری کالے خان نے ملک شفیع کھوکھر کے خلاف شامکے بھٹیاں میں 21 کنال سے زائد دو جگہوں پر قبضہ کرنے کی درخواست دیدی ۔کھوکھر پیلس کے اندر ایک شہری محمد سلیم کی 34 مرلہ جگہ موجود ہے ۔محمد سلیم شہری کی 34 مرلہ جگہ کھوکھر پیلس میں ہونے کے باوجود پیسے ادا نہ کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں