پنجاب کے پہلے مصالحتی سینٹر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

کل 860 کیسز مصالحت عدالتوں میں ٹرانسفر ہوئے،449 کیسز کو باہمی رضا مندی سے نمٹا دیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پنجاب کے پہلے مصالحتی سینٹر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے پہلے مصالحتی سینٹر کی سالانہ رپورٹ جاری کی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق کل 860 کیسز مصالحت عدالتوں میں ٹرانسفر ہوئے۔معزز عدالت کے جج نے 449 کیسز کو باہمی رضا مندی سے نمٹا دیا۔ مصالحتی عدالت نے 66 کیسز کو مصالحت نہ ہونے پر عدالتوں میں مارک کردیا۔مصالحتی عدالت میں104 کیسز زیر سماعت ہیں۔مصالحتی عدالت کا افتتاح لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں