ٹورز آپریٹرز کاخاندانوں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں گلبرگ میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

منگل 18 دسمبر 2018 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ٹورز آپریٹرز نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں گلبرگ میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا ،مظاہرین نے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر دھرنا شاہراہ سے لبرٹی پارک میں منتقل کرلیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کی کال پر ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حج کوٹہ کو منصفانہ طور پر یکساں تقسیم کیا جائے۔حج کوٹہ ہر بار پرانے ٹورز آپریٹرز کو دیدیا جاتا ہے۔احتجاج اور دھرنے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں