جاسوسی کے الزام میں سزا کاٹنے والے بھارتی شہری حامد انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام اور بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کی موجودگی میں بھارت کے حوالے کیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) جاسوسی کے الزام میں سزا کاٹنے والے بھارتی شہری حامد انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔بھارتی شہر ممبئی کے رہائشی 32 سالہ حامد نہال انصاری کو پشاور سے لاہورلایا گیا جہاں اسے واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارت کی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

حامد انصاری 2012 میں افغانستان کے راستے پاکستان داخل ہوا تھا ، اسے 2015 میں جاسوسی ، پاکستانی جعلی شناختی دستاویزات بنانے اور غیرقانونی طریقے سے داخلے کے جرم کے تحت 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

حامد انصاری کی سزا 16 دسمبر کو ختم ہوئی جس کے بعد پاکستان نے اسے بھارت کے حوالے کردیا ۔واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام اور بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کی موجودگی میں بھارت کے حوالے کیا گیا ۔سرحد کے دوسری جانب حامد نہال انصاری کے والدین اٹاری بارڈر پہنچے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں