اخوت کے زیر اہتمام پناہ گاہوں میں ضرورت مند افراد میں سردیوں کے کپڑے و دیگر سامان تقسیم کیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی ہدایت پر اخوت کے زیر اہتمام پناہ گاہ لاری اڈہ،پناہ گاہ فروٹ منڈی اور پناہ گاہ ریلوے اسٹیشن میں ضرورت مند افراد میں سردیوں کے کپڑے و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔ تینوں پناہ گاہوں میں ضرورتمندوں میں سلے، ان سلے کپڑے،سویٹرز و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔

اخوت کے زیر انتظام سردیوں کے کپڑے پناہ گاہوں میں موجود تمام افراد کو دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول سید منور بخاری اور آرگنائزر اخوت شیخ پرویز و دیگر افراد نے سامان تقسیم کیا۔ اے سی سید منور بخاری نے کہا کہ اخوت کا اقدام ایک عظیم کار خیر ہے،شہری اس کی تقلید کریں گے۔ آرگنائزر اخوت شیخ پرویزنے بتایا کہ داتا دربار پناہ گاہ میں سامان پہلے ہی تقسیم کیا جا چکا ہے۔تمام پناہ گاہوں سمیت دیگر مقامات پر بھی گرم کپڑے تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی صورت میں سماجی بہبود کے اس عظیم کام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں