لاہور،ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

منگل 18 دسمبر 2018 20:22

لاہور ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ، تفصیل کے مطابق مناواں کے علاقے میں 60گھر بجلی چوری کر رہے تھے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 100کے وی کے ٹرانسفارمر اتار لئے اور تھانہ میں ان بجلی چوری کیخلاف مقدمات بھی درج کروا دئیے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ پولیس اور لیسکو کے اہلکار بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں