ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول بارے کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

منگل 18 دسمبر 2018 20:22

لاہور ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے جنوری سے ابتک کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ، تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ایک سال کے دوران 5671چالان اور 1کروڑ 21لاکھ 91ہزار 250روپے گراں فروشی کرنیوالوں پر جرمانے بھی عائدکیے ، اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے ایک سال کے دوران گراں فروشی کرنے والوں پر 10ہزار77مقدمات درج اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے 12ہزار 2سو 20دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سال2018 ء میں 4ہزار 3سو 29افراد کو گراں فروشی کرنے پر جیل بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں