لاہور ،گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج

منگل 18 دسمبر 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے وکیل مسعود نسیم نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کردہ مقدمے میں ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان پر گردوں کی غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزم پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں شہریوں سے گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے کیلئے 40 لاکھ روپے فی کیس وصول کرتا تھا۔ ملزم مریض اور گردہ ڈونر کو انڈیا لے کر جاتا تھا۔ ملزم کے ذریعے انڈیا سے بھی مریض پاکستان گردے فراہم کرتے تھے۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر کے مطابق ملزم گردہ سکینڈل کیس کے سنگین جرم میں ملوث پایا گیا ہے اس لئے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں