9ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاور33سول ججز /مجسٹریٹس کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری

منگل 18 دسمبر 2018 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمدانوار الحق نے 9ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاور33سول ججز /مجسٹریٹس کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ضیا ء الطارق کو عیسیٰ خیل سے خوشاب ، ملک اعجاز آصف کو خوشاب سے عیسیٰ خیل ،امتیاز احمد کو عیسیٰ خیل سے چکوال ، صادق مسعود صابر کو لاہورسے عیسیٰ خیل ، محمد ظفر اقبال سیال کو لاہور سے اوکاڑہ ، اشفاق احمد رانا کو اٹک سے راولپنڈی ، ظفراقبال کو راولپنڈی سے اٹک ، محمد سعید کو احمد پور ایسٹ سے فیروز والا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد سکند ر کو فیروزوالا سے احمد پور ایسٹ تعینات کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سول جج سردار عمر حسن خان کو لاہور سے راولپنڈی ، مس صبا ء قمر کو لاہور سے راولپنڈی ، مس نسیم اختر ناز کو لاہور سے بہاولنگر ، قمر عباس کو لاہور سے جھنگ ، احسان نواز کو لاہو سے فیصل آباد ، محمدبلال کو لاہو سے ڈیرہ غازی خان ، محمد عامر کو لاہورسے راولپنڈی ، محمد عباس کو لاہور سے چشتیاں ، مس سمیرا جبار کو لاہو ر سے گوجرانوالہ ، علی رضا کو لاہور سے چکوال ، محمد بلال خان کو لاہور سے کہروڑ لعل ایسن ، محمد طارق رشید قمر کو لاہور سے مظفر گڑھ ، عبیدحسن کو لاہور سے ظفروا ل ، منصور احمد کو لاہوسے تونسہ شریف ، اللہ نواز کو لاہور سے بھکر ، محمد زبیر صابر کو لاہو ر سے رحیم یارخان ، محمدجاوید اقبال کو لاہور سے بہاولنگر ، مس شاہین نور کو لاہور سے منڈی بہائوالدین ، محمد آصف نواز کو اوکاڑہ سے روجھان ، محمدانیس کو روجھان سے اوکاڑہ ، مس عظمی احسن کو بھلوال سے سرائے عالم گیر ، قمر زمان تارڑ کو سرائے عالم گیر سے بھلوال ، مزمل سپرا کو چشتیاں سے لودھراں ، نجم ناصر کو فیصل آبا د سے راولپنڈی ، عمررضوان کو ملتان سے لاہور ، محمد ذیشان کو راولپنڈی سے گوجرانوالہ ، شیخ اللہ بخش کو میانوالی سے کہروڑ پکا ، رانا محمد جعفر کو خان پور سے علی پور ، حسن مسعود کو علی پور سے خان پور ، مس ہما الطاف حسن ابدال سے جہلم ، مس صوبیہ ترمزی کو پنڈ دادن خان سے جھنگ جبکہ عمر ریاض کو جھنگ سے پنڈ دادن خان تعینات کردیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں