صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

منگل 18 دسمبر 2018 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا جس میں پنجاب میں صنعت کاری اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اورتجاویز پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ترجیحی سیکٹروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور خصوص مراعات دی جائیں گی۔اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ صوبائی وزیر نے سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی کی ستائش کی۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب برانہ ،سی او او ہارون شوکت اور بورڈ کے ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں