ریلوے انتظامیہ کا فیصل آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،4 کنال کمرشل زمین واگزار کروالی گئی، ڈی ایس لاہور

منگل 18 دسمبر 2018 22:41

لاہور ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ریلوے انتظامیہ لاہور نے قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی انکروچ منٹ آپریشن کے دوران 4کروڑ مالیت کی 4 کنال کمرشل زمین واگزار کروالی ، تفصیلات کے مطابق ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویثرن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ڈویڑنل ایگزیکٹیو انجینئر سمیع اللہ خان نے اپنی ٹیم اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے ہوم سگنل کے قریب سے ایک کامیاب آپریشن کے دوران ریلوے کی4 کنال قیمتی کمرشل زمین جس کی مارکیٹ ویلیو 4 کروڑ روپے ہے غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی ہے، ڈی ایس ریلوے لاہور کا کامیاب آپریشن پر کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی انکروچ منٹ آپریشنز وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کے مشن کی تکمیل کا حصہ ہیں لہذا انہیں بلا تفریق جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں