پاکستان میں سزا کاٹنے والا بھارتی جاسوس حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے

منگل 18 دسمبر 2018 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان نے سزا پوری کرنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس نہال انصاری کو مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کابل کے راستے 2012 میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کو بغیر دستاویزات اور جاسوسی کے الزامات پر سزا ہوئی تھی اور وہ مردان جیل میں قید کاٹ رہا تھا جہاں اس کی 3 سال کی سزا 16 دسمبر کو مکمل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں