126روز تک ملکی نظام کو جام اور قومی اداروں پر حملہ آوروں کیخلاف بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ‘مسلم لیگ (ن)

غریب کا گھر گرا دیا جاتا ہے بنی گالہ کو نہیں گرایاجاتا،نہ ہی علیمہ خان اور وزراء کیخلاف جے آئی ٹی بنتی ہے‘پرویز ملک / عمران نذیر

بدھ 19 دسمبر 2018 14:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنی126روز تک ملکی نظام کو جام کرنے اور قومی اداروں اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دن رات خدمت کرنے والے اورقوم کو گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکالنے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والوں کے خلاف تو نت نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،ایک غریب کا کمرہ تو تجاوزات کی مدمیں لا کر گرا دیا جاتا ہے لیکن بنی گالہ کو نہیں گرایاجاتا،نہ ہی علیمہ خان اور وزراء کے خلاف کوئی جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے،ایک وقت آئے گا ،لیگی قیادت کے خلاف حکمران کچھ ثابت نہیں کر سکیں گے ،اور عدالت انہیں بے گناہ قراردے گی تب حکمران کہاں کھڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی سیاست میں اندھے ہو چکے ہیں ،مساجد میں اعلان اور حلقے میں ہینڈ آؤٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں کہ اگر ن لیگ کے کسی پارلمنٹیرین یا عہدیدار کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ پولیس کو بتائے ۔ حکومت کی ایما پر لیگی قیادت اور ان کے خاندان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤںکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس وقت صرف مسلم لیگ (ن) انتقام کے نشانے پر ہے، مفروضوں پر کیس بنائے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں