آئی جی آفس میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار 16اسٹینو گرافرز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نئے گرفتار ملزم احمد حسن کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا،تمام ملزمان کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

بدھ 19 دسمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے آئی جی آفس پنجاب پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار 16اسٹینو گرافرز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی جبکہ نئے گرفتار ملزم احمد حسن کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ملزمان کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نیب کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ گرفتار ملزمان میں راشد محمود،عبدالقیوم،محمودالحسن اور محمد شاہد امین ،آصف، عمران ،طارق شامل ہیں ۔مذکورہ کیس میں نیب پولیس کے اعلیٰ افسران کو تحقیقات کیلئے پہلے بھی طلب کر چکا ہے،22 سٹینو گرافر قواعد سے ہٹ کر غیرقانونی طور پر بھرتی کیے گئے ،تمام ملزمان کی بھرتیوں کا عمل 2013میں مکمل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں