لاہور،ہائیکورٹ کا نیشنل ہائی وے اراضی سکینڈل سے متعلق کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کے تاخیر سے پہنچنے پر سخت برہمی کا اظہار

مقدمات عدالتوں میں ریفر مت کریں ،ٹھوکر نیاز بیگ بیٹھ کر خود ہی فیصلے کر لیں،چیئرمین نیب کو شکایت کریں گے‘جسٹس محمد بارق عباسی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اراضی سکینڈل سے متعلق کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کے عدالت تاخیر سے پہنچنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات عدالتوں میں ریفر مت کریں ،ٹھوکر نیاز بیگ بیٹھ کر خود ہی فیصلے کر لیں،چیئرمین نیب کو تفتیشی افسروں کے عدالتوں میں تاخیر سے آنے کی شکایت کریں گے ۔

جسٹس محمد بارق عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بہاولپور سے رحیم یارخان سڑک کی توسیع میں کرپشن کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر احمد عثمان کے عدالت میں تاخیر سے پہنچے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بارہ بجے لگتی ہے جبکہ نیب کے افسر 1 بجے عدالت پہنچتے ہیں،ایسی صورتحال ہے تو مقدمات عدالتوں میں ریفر مت کریں ٹھوکر نیاز بیگ بیٹھ کر خود ہی فیصلے کر لیں ۔جسٹس محمد طارق عباسی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو اپنے پیچھے لگانے کی کوشش مت کریں ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔چیئرمین نیب کو تفتیشی افسروں کے عدالتوں میں تاخیر سے آنے کی شکایت کریں گے ۔ جبکہ نیب پراسیکیوٹر تاخیر سے آنے والے تفتیشی افسر احمد عثمان سے تحریری وضاحت طلب کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں