ہماری حکومت نے 100دنوں میں سمت(ڈائریکشن)کا تعین کر دیا ہے جو ہم 70سالوں میں نہیں کر سکے‘سمیع اللہ چوہدری

محکمہ خوراک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سچے جذبے کے ساتھ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف جہاد کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے‘صوبائی وزیر خوراک

بدھ 19 دسمبر 2018 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق خصوصا بچوں کی صحت اورتعلیم کی بہتری پر فوکس کیا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک نے مقامی ہوٹل میں عطیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام ضلع لودھراں میں بچوں کے حقوق،تعلیم اور صحت کے حوالے سے پراجیکٹ کی تقریب میں کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین،صدر عطیہ ویلفیئر فائونڈیشن چوہدری محمد اعجاز،چیف ایگزیکٹو آفیسر برکت علی ریاض،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں نجیب اسلم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ محکمہ خوراک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سچے جذبے کے ساتھ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف جہاد کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب بھر کے سکولوں کی کنٹینز کا معائنہ بچوں کے لئے مضر صحت کولڈرنک اور سنیکس پر بین لگایا گیا ہے تاکہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا اورسخت قوانین کے ذریعے غیر معیاری اشیاء بنانے والی بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف جرمانے،ایف آئی آر اور سیلنگ جیسے اقدامات کئے گئے ہیں۔

سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت نے 100دنوں میں سمت(ڈائریکشن)کا تعین کر دیا ہے جو کہ ہم 70سالوں میں نہیں کر سکے۔قبل ازیں عطیہ ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنانے،تعلیمی نصاب میں بچوں کے تحفظ کے متعلق مضامین شامل کرنے،بچوں کو سکول مینجمنٹ کونسل میں نمائندگی دینے اور سکینڈ شفٹ سکولوں کے ذریعے ورکرز کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دینے کے انتظامات جیسے مطالبات پیش کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں