بسنت منانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کا فیصلہ ہائیکورٹ کے 2005 کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے ‘عابد حسین صدیقی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت منانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کا فیصلہ ہائیکورٹ کے 2005 کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے سپریم کورٹ اس فیصلہ کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

پتنگ بازی خونی کھیل ہے جس سے سینکڑوں خواتین بیوہ ہوئیں، مائوں کی گودیں اُجڑ گئیں اور بہنوں کے بھائی مارے گئے۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے پتنگ بازی سے معیشت کے سنبھلنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروڑوں کی ڈور اور کاغذات کا ہوا میں اُجاڑ کر حکومت معیشت کو کیسے سنبھالنا اور زرِ مبادلہ کمانا چاہتی ہے۔ عیاشیوں کو معیشت کی بحالی قرار دینا دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ حکومت عیاشیوں پر کروڑوں برباد کرنے کے درپے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں