کرپٹ عناصر کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے‘ ڈاکٹر خا لد رو ف

کرپشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے سخت ترین میکانزم بنانے کی ضرورت ہے وقت آگیاہے کہ چوروں،لٹیروں اور ٹیکس میں خرد بردکرنے والوں کامحاسبہ کیاجائے‘ رہنما پی ٹی آئی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے سیکرٹر ی جنر ل ڈاکٹر خا لد رو ف وڑائچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ عناصر دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں ان کاپیچھا کریںگے ،کرپٹ عناصر کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے۔قومی دولت کو لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔منی لانڈرنگ کرکے ہر سال اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر لیے جاتے تھے اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرپشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے سخت ترین میکانزم بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے قلع قمع کی قوم کو یقین دھانی کروائی تھی۔اب وقت آگیاہے کہ چوروں،لٹیروں اور ٹیکس میں خرد بردکرنے والوں کامحاسبہ کیاجائے۔جب تک ملک سے کرپشن کامکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا ملک وقوم ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ہر سال ساڑھے چار ہزارارب روپے کی کرپشن جبکہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے جوکہ تشویش ناک امر ہے۔ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے اگرکرپشن کی روک تھام کے لیے سنجیدگی کامظاہرہ کیاجاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں