6غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی‘چار دیواریاں‘سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار

بدھ 19 دسمبر 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کر کے تھیم پارک ہائوسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ سکیم لاہور ڈویژن کے ماسٹرپلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرین ایریا میں بنائی جارہی تھی۔

اس کے علاوہ ایل ڈی اے کے عملے نے مزیدپانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران القادر ٹائون‘البرکت ٹائون‘گولڈ ایشیاآرچرڈ‘بن عالم ہائوسنگ سکیم اور ایلی گینس ہوم کی چار د یواریاں‘سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں