دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

بدھ 19 دسمبر 2018 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 18500کیوسک اور اخرج 23000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد4600 کیوسک اور اخراج4600 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد7900کیوسک اور اخراج21000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7100کیوسک اور اخراج3000کیوسک رہا۔

جناح بیراج میں آمد49800کیوسک اور اخراج 45800کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد31300 کیوسک اوراخراج 29000 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد28100 کیوسک اور اخراج27800 کیوسک، پنجند بیراج میں آمد2600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج میں آمد 26900 کیوسک اور اخراج 23400 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد18200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد3500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1416.97 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.518 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1115.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.690 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کیصبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں