لارج مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح رواں سال اکتوبر کے دوران0.95فیصد تک رہی ،شماریاتی بیورو پاکستان

بدھ 19 دسمبر 2018 18:16

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) لارج مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح رواں سال اکتوبر کے دوران0.95فیصد تک رہی ‘شماریاتی بیورو پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مسلسل دو ماہ کے دوران اس کی پیداواری شرح نا ہموار رہی ہے‘رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بڑی صنعتی پیداوار میں 0.65فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس میں فارماسیوٹیکلز،کوک و پٹرولیم مصنوعات ،لوہا و سٹیل کی مصنوعات اور الیکٹرانکس شامل ہیں جبکہ دوسری جانب نان منرل دھاتی مصنوعات،کھادوں،انجینئرنگ مصنوعات ،پیپر اینڈ بورڈ میں اضافہ دیکھنے میں آیا‘اکتوبر کے دوران لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار واپس 132.8پوائنٹس پر آگئی اور الیکٹرانکس،لوہا و سٹیل پراڈکٹس میں 36.75فیصد اضافہ ہوا،آٹو موبائلز میں 26.38فیصد،پٹرولیم مصنوعات میں21.64فیصد،نان میٹلک منرل پراڈکٹس میں 15.47فیصد ،پیپر اینڈ بورڈ میں11.24فیصد،ربڑ کی مصنوعات میں 9.26فیصد،فارماسیوٹیکلز میں7.03فیصد،فوڈ اینڈ بیوریجز میں3.13فیصد اور ٹیکسٹا ئل میں 0.65 فیصد تک اضافہ ہواجبکہ لکڑی کی مصنوعات میں26.74فیصد،فرٹیلائزرز میں 22.04فیصد ،انجینئرنگ مصنوعات میں12.19فیصد اور کیمیکلز میں 4.03فیصد کمی واقع ہوئی‘وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے موصول ہونیوالے ڈیٹا کے مطابق 36مصنوعات میں 2.72فیصد اضافہ ہوا جبکہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سی11 اور صوبائی شماریاتی بیوروز کی جانب سی65مصنوعات میں بالترتیب0.7فیصد اور 1.07فیصد کمی دیکھنے میں آئی‘فارما سیوٹیکل پیداوار میں سیرپس،گولیوں،کیپسولز اور انجیکشنز میں بالترتیب19.8فیصد،4.4فیصد،19.7فیصد اور 20.6فیصد کمی واقع ہوئی ،اسی طرح نان منرل دھاتی مصنوعات میں سیمنٹ کی پیداوار میں6.6فیصد اضافہ ہوا نیز آٹوز و ٹریکٹر کی پیداوار میں 4.7،جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں 14.12فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں