پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران 894 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

بدھ 19 دسمبر 2018 18:31

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں894 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 576 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،415 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 425 ڈرائیوز،20 کم عمرڈرائیورز،407 مسافر اور140پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ216 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں لاہور 218 متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان77حادثات میں84 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور فیصل آباد 75حادثات میں 84 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں