ٍٍٍٍسال2018کی ڈرائیونگ ٹکٹس یکم جنوری2019سے کا ر آمد نہیں ہوں گی‘ شہری سال2018کی ڈرائیونگ ٹکٹس 31دسمبرتک استعمال کر لیں،سی ٹی او

بدھ 19 دسمبر 2018 18:43

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سی ٹی او لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ سال2018کے ڈرائیونگ ٹکٹس یکم جنوری2019سے کا ر آمد نہیں ہونگے،شہری سال2018کی ڈرائیونگ ٹکٹس 31دسمبرتک استعمال کر لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یکم جنوری سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا،شہریوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈور لرنر اور فریش ڈرائیونگ لائسنس کی پالیسی کامیابی سے جاری ہے،ڈرائیورزکے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتمادڈرائیونگ کی ضمانت ہے،شہری بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سے اجتناب کریں،مزید معلومات کیلئے شہری پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں